پشاور( سپورٹس ڈیسک)پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے کھلاڑی محمد یاسین خان نے سلوواکیہ میں منعقدہ ورلڈ فٹنس کپ 2026ء میں باڈی بلڈنگ کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔پیسکو کے مطابق، ورلڈ فٹنس کپ میں 27 ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی، جہاں محمد یاسین خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیتا۔ادارے کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق، محمد یاسین خان کی نمایاں کامیابی کے اعتراف میں انہیں پیسکو میں گریڈ 18 میں ترقی بھی دے دی گئی ہے۔محمد یاسین خان کی اس کامیابی کو پاکستان کے لیے ایک اعزاز قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ان کی کارکردگی نے بین الاقوامی سطح پر پاکستانی باڈی بلڈنگ کے لیے بھی نیک نامی حاصل کی ہے۔