تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

پمز آتشزدگی، عملے اور افسران کی غفلت ثابت، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

پمز آتشزدگی، عملے اور افسران کی غفلت ثابت، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

اسلام آباد( پاکستان خبر) وزیراعظم کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے پمز اسپتال میں آتشزدگی کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی، جس میں اسپتال کے افسران اور عملے کی غفلت سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیم کو تالے، رکاوٹوں اور تکنیکی عملے کی عدم موجودگی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ آگ بجھانے کے لیے مناسب آلات بھی دستیاب نہیں تھے۔ ریسکیو اہلکاروں کو دیواریں توڑ کر نرسری تک پہنچنا پڑا۔کمیٹی نے 30 سے زائد ملازمین، ڈاکٹرز، نرسز اور 18 سے زائد سکیورٹی گارڈز کے بیانات ریکارڈ کیے، جبکہ آن ڈیوٹی عملے کا بائیومیٹرک ریکارڈ، فائر بریگیڈ کی آمد کا وقت اور ریسکیو ٹیم کی کارروائی کی مکمل ٹائم لائن بھی جانچی گئی۔کمیٹی کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے لیے پانچ دن کا وقت دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سی ڈی اے نے فائر سیفٹی انتظامات سے متعلق پمز انتظامیہ کو دوبارہ خط لکھ دیا، جبکہ واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردی گئی ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے بھی واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور عملے کی معطلی سمیت وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔