تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

وزیراعظم کی گلگت بلتستان سولر منصوبے میں شفافیت اور بروقت تکمیل کی ہدایت

وزیراعظم کی گلگت بلتستان سولر منصوبے میں شفافیت اور بروقت تکمیل کی ہدایت

اسلام آباد( پاکستان خبر) وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ شمسی توانائی منصوبے میں مکمل شفافیت یقینی بنانے اور اسے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گلگت بلتستان کے 100 میگاواٹ سولر منصوبے سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں منصوبے پر پیشرفت اور آئندہ مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ماحول دوست، صاف، سستی اور پائیدار توانائی کا فروغ قومی توانائی پالیسی کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 100 میگاواٹ سولر منصوبہ وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے تحفہ ہے۔شہباز شریف نے پاور ڈویژن کو ہدایت کی کہ منصوبے کی تنصیب اور بروقت تکمیل کے لیے تمام ذمہ داریاں مؤثر انداز میں پوری کی جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ سولر منصوبے کی خریداری کے تمام مراحل میں شفافیت یقینی بنائی جائے اور تمام ادائیگیاں تیسرے فریق کی تصدیق کے بعد کی جائیں۔اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے تحت گلگت بلتستان کی 499 سرکاری عمارتوں کی چھتوں پر بیٹری اسٹوریج سمیت 18 میگاواٹ کے سولر سسٹمز دسمبر 2026 تک نصب کیے جائیں گے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ 82 میگاواٹ کے یوٹیلٹی اسکیل سولر منصوبے کا پی سی ون منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا ہے، جس سے تقریباً 13 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔حکام کے مطابق منصوبے کی تکمیل سے گلگت بلتستان میں بجلی کی فراہمی کے معیار میں بہتری آئے گی اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس لغاری، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔