تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پرکاش راج کی نیٹ پیپر لیک کے خلاف احتجاج میں شرکت، بھارتی حکومت پر سخت تنقید

پرکاش راج کی نیٹ پیپر لیک کے خلاف احتجاج میں شرکت، بھارتی حکومت پر سخت تنقید

بنگلور ( شوبز ڈیسک) بھارت کے میڈیکل اور ڈینٹل کورسز میں داخلے کے لیے ہونے والے نیٹ امتحان میں مبینہ پیپر لیک اور بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج میں جنوبی بھارت کے معروف اداکار پرکاش راج بھی شریک ہوئے۔یہ احتجاج بنگلور کے فریڈم پارک میں ’’کاکروچ جنتا پارٹی‘‘ کے بینر تلے منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں طلبہ اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ احتجاج میں شامل شرکاء نے مبینہ بے ضابطگیوں پر مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔شدید بارش کے باوجود مظاہرین بڑی تعداد میں جمع رہے اور اپنے تعلیمی مستقبل کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرتے رہے۔ اس موقع پر سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں پرکاش راج سماجی کارکن سونم وانگچک کے ساتھ موجود نظر آئے۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پرکاش راج نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندوں کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئیں، جبکہ نوجوان اپنے مستقبل کے لیے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنے خوابوں اور مستقبل کے تحفظ کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور وہ اس پرامن احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔