تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

فلمی سفر کے آغاز میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پریانکا چوپڑا

فلمی سفر کے آغاز میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پریانکا چوپڑا

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے فنی سفر کے ابتدائی دنوں میں پیش آنے والی مشکلات اور چیلنجز پر کھل کر گفتگو کی ہے۔کانز لائنز کانفرنس کے دوران ایک خصوصی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے کہا کہ جب انہوں نے فلمی دنیا میں قدم رکھا تو ان کے لیے یہ سفر آسان نہیں تھا، کیونکہ ان کے والدین کا تعلق شعبۂ طب سے تھا اور فلمی صنعت سے ان کا کوئی رابطہ یا تجربہ نہیں تھا۔اداکارہ کے مطابق اس دور میں فلمی صنعت کو ایک محدود اور مخصوص شعبہ سمجھا جاتا تھا، جہاں نئے آنے والوں کے لیے رہنمائی اور مواقع حاصل کرنا آسان نہیں تھا۔پریانکا چوپڑا نے کہا کہ چونکہ ان کے والدین ڈاکٹر تھے، اس لیے انہیں بھی یہ معلوم نہیں تھا کہ فلمی صنعت میں آگے بڑھنے کے لیے کیا طریقۂ کار اختیار کیا جاتا ہے۔ ان کے بقول اس زمانے میں فلم سازی کے شعبے میں آنے والے افراد کو خود ہی اپنی راہ متعین کرنا پڑتی تھی اور یہ فیصلہ کرنا ہوتا تھا کہ وہ کس شعبے میں کام کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارتی سنیما کو عالمی سطح پر وہ مقام حاصل نہیں تھا جو آج اسے حاصل ہے، اور اکثر یہ کہا جاتا تھا کہ بھارتی فلمیں کبھی بھی عالمی سطح پر ہالی ووڈ جیسی مقبولیت حاصل نہیں کر سکتیں کیونکہ وہ انگریزی زبان میں نہیں بنتیں۔اداکارہ کے مطابق انہیں بتایا جاتا تھا کہ بھارتی سنیما ہالی ووڈ کا مقابلہ نہیں کر سکتا، کیونکہ یہاں فلمیں ہندی، تیلگو، مراٹھی اور دیگر زبانوں میں بنائی جاتی ہیں، جنہیں دنیا بھر کے لوگ نہیں سمجھتے۔پریانکا چوپڑا نے اس بات پر زور دیا کہ وقت کے ساتھ حالات تبدیل ہوئے ہیں اور آج بھارتی سنیما عالمی سطح پر اپنی ایک مضبوط اور منفرد شناخت قائم کر چکا ہے۔