تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے ماہرینِ تعلیم، فلم سازوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں سمیت 60 سے زائد معروف شخصیات نے لداخ سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن اور ماہرِ تعلیم سونم وانگچک سے اپنی 20 روزہ بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔59 سالہ سونم وانگچک گزشتہ 20 روز سے نئی دہلی میں غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر ہیں اور اس دوران صرف نمک اور پانی استعمال کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم وانگچک تعلیمی اصلاحات کے مطالبے اور نیٹ (NEET) امتحان کے پرچہ لیک ہونے کے معاملے پر احتجاج کر رہے ہیں۔ وہ اس معاملے پر بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی مشترکہ اپیل پر نوبیل انعام یافتہ ماہرِ معاشیات ابھیجیت بنرجی، ادیب امیتاو گھوش، اروندھتی رائے، کرن دیسائی، فلم ساز زویا اختر، وشال بھاردواج سمیت 60 سے زائد ممتاز شخصیات نے دستخط کیے ہیں۔اپیل میں کہا گیا کہ سونم وانگچک اپنی بھوک ہڑتال کے 20ویں دن بھی ماحولیات اور نوجوانوں کے مستقبل کے لیے جدوجہد کی علامت ہیں۔ دستخط کنندگان نے ان سے درخواست کی کہ وہ اپنی بھوک ہڑتال ختم کریں، کیونکہ ان کی قربانی اور حوصلے نے دنیا بھر کے لوگوں کو متاثر کیا ہے۔