تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

نیویارک میں آر ایس ایس سربراہ کی تقریر سے قبل احتجاج، شدید مخالفت

نیویارک میں آر ایس ایس سربراہ کی تقریر سے قبل احتجاج، شدید مخالفت

نیویارک ( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ہندو قوم پرست تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کی تقریر سے قبل تنظیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تازہ رپورٹس کے مطابق مختلف مذہبی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے وابستہ افراد نے نیویارک سٹی ہال کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بھاگوت کے دورے اور پروگرام پر اعتراض کیا۔مظاہرین نے آر ایس ایس پر بھارت میں مذہبی اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں سمیت دیگر طبقات کے خلاف مبینہ نفرت اور انتہا پسندی کو فروغ دینے کے الزامات عائد کیے اور موہن بھاگوت کی تقریر روکنے کا مطالبہ کیا۔رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے امریکی حکام سے آر ایس ایس سربراہ کا ویزا منسوخ کرنے اور پابندیاں عائد کرنے کی بھی اپیل کی۔ نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے بھی آر ایس ایس کے پروگرام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم کو تفرقہ پیدا کرنے والی تحریک قرار دیا ہے۔