تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

پی ایس ایل 11: پلیئرز آکشن مکمل، اسٹیو اسمتھ سب سے مہنگے، نسیم شاہ سب سے قیمتی پاکستانی

پی ایس ایل 11: پلیئرز آکشن مکمل، اسٹیو اسمتھ سب سے مہنگے، نسیم شاہ سب سے قیمتی پاکستانی


 لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے آج لاہور ایکسپو سینٹر میں پہلی بار ہونے والی پلیئرز آکشن مکمل ہو گئی۔ آٹھ ٹیموں نے مجموعی طور پر 103 کھلاڑیوں کو نیلامی میں خریدا، جس کے بعد ہر ٹیم نے 16 سے 20 رکنی اسکواڈ تشکیل دے لیا اور مجموعی اسکواڈز کی تعداد 141 ہوگئی۔

سب سے مہنگے کھلاڑی:

اسٹیو اسمتھ(سیالکوٹ اسٹالینز) – 14 کروڑ روپے (ڈائریکٹ سائننگ)

نسیم شاہ(راولپنڈی) – 8 کروڑ 65 لاکھ روپے (سب سے مہنگے پاکستانی کھلاڑی)

ڈیرل مچل (راولپنڈی) – 8 کروڑ 5 لاکھ روپے (سب سے مہنگے غیر ملکی کھلاڑی)

اہم ٹیموں کے انتخاب:

حیدرآباد ہیوسٹن کنگزمین:

ڈائریکٹ سائننگ: مارنس لبوشین 5 کروڑ 88 لاکھ

ریٹین: صائم ایوب 12 کروڑ 60 لاکھ، عثمان خان 4 کروڑ 62 لاکھ، عاکف جاوید 1 کروڑ 96 لاکھ، معاذ صداقت 3 کروڑ 50 لاکھ

 نیلامی میں دیگر کھلاڑی 60 لاکھ سے 4 کروڑ 20 لاکھ میں خریدے گئے

راولپنڈی اسکواڈ:

 ریٹین: محمد رضوان 5 کروڑ 60 لاکھ، سیم بلنگز 3 کروڑ 8 لاکھ، زمان خان 1 کروڑ 12 لاکھ، یاسر خان 60 لاکھ

 نیلامی: نسیم شاہ 8 کروڑ 65 لاکھ، ڈیرل مچل 8 کروڑ 5 لاکھ، محمد عامر 5 کروڑ 40 لاکھ وغیرہ

اسلام آباد یونائیٹڈ:

 ڈائریکٹ سائننگ: ڈیوون کونوے 6 کروڑ 30 لاکھ

 ریٹین: شاداب خان 7 کروڑ، سلمان ارشاد 1 کروڑ 20 لاکھ، آندریس غوث 1 کروڑ 40 لاکھ

 نیلامی میں فہیم اشرف 8 کروڑ 50 لاکھ، مارک چیپمین 7 کروڑ

پشاور زلمی:

 ڈائریکٹ سائننگ: آرون ہارڈی 6 کروڑ 30 لاکھ

 ریٹین: بابر اعظم 7 کروڑ، سفیان مقیم 4 کروڑ 48 لاکھ، عبدالصمد 2 کروڑ 80 لاکھ، علی رضا 1 کروڑ 96 لاکھ

 نیلامی: عامر جمال 1 کروڑ 90 لاکھ، خرم شہزاد 2 کروڑ 70 لاکھ

کراچی کنگز:

 ڈائریکٹ سائننگ: معین علی 6 کروڑ 44 لاکھ

 ریٹین: حسن علی 4 کروڑ 76 لاکھ، عباس آفریدی 3 کروڑ 8 لاکھ، خوشدل شاہ 3 کروڑ 36 لاکھ

 نیلامی: ڈیوڈ وارنر 7 کروڑ 90 لاکھ، سلمان علی آغا 5 کروڑ 85 لاکھ

لاہور قلندرز:

 ڈائریکٹ سائننگ: مستفیض الرحمان 6 کروڑ 44 لاکھ

 ریٹین: شاہین آفریدی 7 کروڑ، عبداللہ شفیق 2 کروڑ 20 لاکھ، سکندر رضا 2 کروڑ 80 لاکھ، محمد نعیم 70 لاکھ

 نیلامی: حارث رؤف 7 کروڑ 60 لاکھ، فخر زمان 7 کروڑ 95 لاکھ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:

ڈائریکٹ سائننگ: اسپینسر جانسن 5 کروڑ 60 لاکھ

 ریٹین: ابرار احمد 7 کروڑ، عثمان طارق 5 کروڑ 60 لاکھ، حسن نواز 3 کروڑ 92 لاکھ، حسین 84 لاکھ

 نیلامی میں دیگر کھلاڑی 60 لاکھ سے 6 کروڑ 50 لاکھ روپے میں خریدے گئے

سیالکوٹ اسٹالینز:

ڈائریکٹ سائننگ: اسٹیو اسمتھ 14 کروڑ

 ریٹین: محمد نواز 6 کروڑ 16 لاکھ، سلمان مرزا 3 کروڑ 92 لاکھ، احمد دانیال 2 کروڑ 24 لاکھ، سعد مسعود 84 لاکھ

 نیلامی میں دیگر کھلاڑی 60 لاکھ سے 5 کروڑ 70 لاکھ میں خریدے گئے

یہ پلیئرز آکشن پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر اور شفاف انداز میں مکمل ہوا، جس نے شائقین اور ٹیموں دونوں کے لیے دلچسپی کا باعث بن گیا۔