تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پی ٹی اے کا غیر فعال سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا فیصلہ

پی ٹی اے کا غیر فعال سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد( ویب ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے غیر فعال، منسوخ یا استعمال میں نہ رہنے والی سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو موجودہ اور فعال موبائل نمبرز کے ساتھ منسلک رکھیں۔ موبائل نمبر تبدیل کرنے والے صارفین واٹس ایپ میں موجود نمبر تبدیل کرنے کا آپشن فوری استعمال کریں، جبکہ کارروائی کسی بھی وقت شروع کی جاسکتی ہے۔پی ٹی اے کے مطابق غیر فعال موبائل نمبرز سے منسلک بعض واٹس ایپ اکاؤنٹس فراڈ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔اتھارٹی نے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سمز کی موجودہ حیثیت کی تصدیق کریں اور اگر کوئی نمبر غیر فعال ہوچکا ہے تو بروقت ضروری اقدامات کریں۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ پر موبائل نمبر بروقت تبدیل کرنے سے صارفین اپنے اکاؤنٹس کا کنٹرول برقرار رکھ سکیں گے اور غیر فعال نمبرز کے غلط استعمال سے بھی بچا جاسکے گا۔