تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

پی ٹی اے نے موبائل ریچارج بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر کردی

پی ٹی اے نے موبائل ریچارج بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر کردی

اسلام آباد( ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے تمام موبائل آپریٹرز کے پری پیڈ ریچارج بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر کردی۔پی ٹی اے کے مطابق نئے فیصلے کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا۔اتھارٹی نے واضح کیا کہ اگر بیلنس کی میعاد ختم ہوجائے تو سم فعال رہنے کی صورت میں دوبارہ ریچارج کرنے پر ختم شدہ بیلنس خودکار طور پر بحال ہوجائے گا اور صارف اسے استعمال کرسکے گا۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صارفین کے حقوق کے تحفظ اور منصفانہ کاروباری ماحول کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے۔