تازہ ترین
پاکستان خبر

پنجاب میں 8 اسٹیج اداکاراؤں پر ایک ماہ کی پابندی

پنجاب میں 8 اسٹیج اداکاراؤں پر ایک ماہ کی پابندی

لاہور( شوبز ڈیسک) پنجاب حکومت نے غیر اخلاقی رقص اور نامناسب اشاروں کے الزامات پر 8 اسٹیج اداکاراؤں کو ایک ماہ تک تھیٹر میں پرفارم کرنے سے روک دیا۔محکمہ اطلاعات و ثقافت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اداکاراؤں پر نامناسب رقص اور اشارے کرنے کا الزام ہے، جس کے باعث ان کے خلاف ایک ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے۔پابندی کا سامنا کرنے والی اداکاراؤں میں ماہی راجپوت، حنا شیخ، ملائکہ شہزادی، مدیحہ خان، مہک نور اور مانو ملتانی شامل ہیں۔اس کے علاوہ رائمہ مہر اور حسنہ جٹ بھی ایک ماہ تک تھیٹر میں پرفارم نہیں کرسکیں گی۔نوٹیفکیشن میں متعلقہ حکام کو پابندی کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔