تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پشپا ٹو بھگدڑ کیس، الو ارجن کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

پشپا ٹو بھگدڑ کیس، الو ارجن کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارت کے شہر حیدرآباد کی نامپلی عدالت نے فلم ”پشپا ٹو“ کی اسکریننگ کے دوران تھیٹر میں ہونے والی بھگدڑ کے مقدمے میں اداکار الو ارجن کو 22 جون کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔پولیس کے مطابق اس افسوسناک واقعے میں اداکار کو گیارہویں نمبر پر ملزم نامزد کیا گیا ہے، جبکہ سینما گھر کی انتظامیہ سمیت دیگر افراد کو پہلے دس نمبروں پر مقدمے میں شامل کیا گیا ہے۔حکام نے اس کیس میں تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے اب تک 23 افراد کے خلاف چالان جمع کرا دیا ہے، جس کے بعد عدالت نے مجموعی طور پر 19 ملزمان کو سمن جاری کیے ہیں۔یہ واقعہ 4 دسمبر 2024 کو اس وقت پیش آیا جب فلم ”پشپا 2“ کے خصوصی شو کے دوران تھیٹر میں بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جان کی بازی ہار گئیں جبکہ ان کا بیٹا شدید زخمی ہوا۔اداکار کی قانونی ٹیم نے بھی عدالت میں پیشی کے حکم کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب متاثرہ خاندان کی مدد کے لیے الو ارجن کے اہل خانہ نے بھی ان سے ملاقات کی ہے اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔