تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

ربادا وسیم اکرم کی 1992ء کی کارکردگی کے معترف

ربادا وسیم اکرم کی 1992ء کی کارکردگی کے معترف

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا کے ممتاز فاسٹ بولر کگیسو ربادا نے پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کی 1992ء کے عالمی کپ کے فائنل میں شاندار بولنگ کو اپنی کرکٹ کی یادگار ترین کارکردگیوں میں شامل قرار دیا ہے۔جوہانسبرگ میں عالمی کپ 2027ء سے متعلق ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کگیسو ربادا نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف 1992ء کے فائنل میں وسیم اکرم کی بولنگ نے انہیں ہمیشہ متاثر کیا ہے اور وہ اس یادگار کارکردگی کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ وہ بھی مستقبل میں وسیم اکرم جیسی یادگار کارکردگی پیش کرنے کے خواہش مند ہیں۔2027ء کا عالمی کپ جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا مشترکہ طور پر منعقد کریں گے۔ ربادا نے اپنے ملک میں عالمی کپ کھیلنے کے حوالے سے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر عالمی کپ میں شرکت ایک منفرد تجربہ ہوگی، تاہم وہ اس موقع کو دباؤ کے بجائے آزادی کے طور پر دیکھتے ہیں۔