تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

راگھو جویال کا شہناز گل سے تعلقات کی افواہوں پر ردعمل

راگھو جویال کا شہناز گل سے تعلقات کی افواہوں پر ردعمل

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی ڈانسر اور اداکار راگھو جویال نے اداکارہ شہناز گل کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے ساتھ موجود ہر خاتون کی حفاظت کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں، چاہے اس کا تعلق محبت یا کسی ذاتی رشتے سے ہو یا نہ ہو۔راگھو جویال نے ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والدین نے ان کی ایسی تربیت کی ہے کہ اگر ان کے ساتھ کوئی خاتون موجود ہو تو اس کا خیال رکھنا اور اسے محفوظ رکھنا ان کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کی آخری سانس تک اپنے ساتھ موجود خواتین کی حفاظت کریں گے۔ راگھو کا کہنا تھا کہ دوسروں کا خیال رکھنا ان کی شخصیت کا حصہ ہے اور وہ اس معاملے میں اپنی شہرت یا عوامی تاثر کو مدنظر نہیں رکھتے۔اداکار نے مزید کہا کہ خواتین کا احترام اور ان کی حفاظت کرنا ان کی فطرت میں شامل ہے، اور وہ اسے کسی خاص تعلق یا رشتے سے جوڑ کر نہیں دیکھتے۔