تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

راحت فتح علی خان کی نصرت فتح علی خان کے مزار پر حاضری

راحت فتح علی خان کی نصرت فتح علی خان کے مزار پر حاضری

لاہور( شوبز ڈیسک)معروف پاکستانی قوال راحت فتح علی خان نے لیجنڈری قوال نصرت فتح علی خان کی برسی کے موقع پر ان کے مزار پر حاضری دے کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے تین دہائیاں گزر چکی ہیں، تاہم ان کی آواز اور فن آج بھی دنیا بھر میں مقبول ہے۔برسی کے موقع پر راحت فتح علی خان اپنے بیٹے شاہ زمان علی خان کے ہمراہ مزار پر پہنچے، جہاں دونوں نے نصرت فتح علی خان کی یاد میں کلام اور قوالی پیش کی۔قوالی کے دوران عقیدت مندوں کی جانب سے نذرانے کے طور پر کرنسی نوٹ بھی نچھاور کیے گئے، جبکہ بڑی تعداد میں مداح اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔مزار پر ہونے والی قوالی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف نوعیت کے ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔