انگلینڈ( سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے سابق فٹبالر رحیم اسٹرلنگ نے مئی میں پیش آنے والے لیمبورگینی حادثے سے قبل موٹروے پر خطرناک انداز میں گاڑی چلانے کا اعتراف کرلیا۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق 31 سالہ اسٹرلنگ نے نائٹرس آکسائیڈ اپنے پاس رکھنے اور اسے سانس کے ذریعے استعمال کرنے کے الزام کے ساتھ پولیس کو تجزیے کیلئے نمونہ دینے سے انکار کا بھی اقرار کیا۔بیسنگ اسٹوک مجسٹریٹس عدالت کو بتایا گیا کہ اسٹرلنگ 28 مئی کی صبح لیمبورگینی یوروس چلاتے ہوئے ایم 25، ایم 3، اے 327 اور منلی روڈ سے گزر رہے تھے۔رپورٹ کے مطابق ایم 3 پر گاڑی مرکزی ڈیوائیڈر کی سمت چلی گئی، جبکہ بعد ازاں اے 327 سے اترتے ہوئے سڑک کے کنارے نصب بنیادی ڈھانچے سے جا ٹکرائی۔حادثے میں گاڑی اور اس کے چاروں پہیوں کو شدید نقصان پہنچا، جس کے باعث لیمبورگینی مزید سفر کے قابل نہ رہی۔