تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

راج کندرا کا طلاق کی افواہ پر خودکشی کے خیالات کا انکشاف

راج کندرا کا طلاق کی افواہ پر خودکشی کے خیالات کا انکشاف

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بھارتی کاروباری شخصیت راج کندرا نے انکشاف کیا ہے کہ جیل میں قیام کے دوران اہلیہ سے طلاق کی افواہ سن کر وہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگئے تھے اور انہیں اپنی زندگی بے معنی محسوس ہونے لگی تھی۔ایک خصوصی انٹرویو میں ماضی کا واقعہ بیان کرتے ہوئے راج کندرا نے کہا کہ جیل میں انہیں میڈیا کے ذریعے خبر ملی کہ شلپا شیٹی انہیں چھوڑ رہی ہیں اور دونوں میں طلاق ہونے والی ہے۔ بعد میں یہ خبر محض افواہ ثابت ہوئی، تاہم اس نے انہیں شدید پریشانی میں مبتلا کردیا اور وہ پوری رات سو نہ سکے۔راج کندرا کے مطابق ان کے لیے اہلیہ اور خاندان سے بڑھ کر کچھ نہیں، اسی کیفیت میں انہیں اپنی زندگی ختم کرنے کے خیالات بھی آنے لگے تھے۔انہوں نے بتایا کہ اگلے روز شلپا شیٹی سے گفتگو کے بعد ان کی حالت بہتر ہوئی۔ اداکارہ نے طلاق کی تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے ان پر اعتماد کا اظہار کیا، جس سے انہیں حوصلہ ملا۔واضح رہے کہ راج کندرا نے 2009ء میں شلپا شیٹی سے شادی کی تھی۔ جولائی 2021ء میں ممبئی پولیس کی جرائم شاخ نے انہیں موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے فحش مواد تیار اور تقسیم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ تقریباً دو ماہ حراست میں رہنے کے بعد ستمبر 2021ء میں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔راج کندرا نے 2023ء میں سوانحی ڈرامہ فلم ’’یو ٹی 69‘‘ کے ذریعے اداکاری کا آغاز کیا۔