تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

رجب بٹ اور دُرفشاں سلیم کی شادی کی افواہیں بے بنیاد قرار، دونوں کی تردید

رجب بٹ اور دُرفشاں سلیم کی شادی کی افواہیں بے بنیاد قرار، دونوں کی تردید

لاہور( شوبز ڈیسک)متنازع یوٹیوبر رجب بٹ اور اداکارہ دُرفشاں سلیم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی شادی کی افواہوں نے ایک نئی بحث کو جنم دے دیا، تاہم دونوں شخصیات نے ان خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دے کر سختی سے تردید کر دی ہے۔سوشل میڈیا پر ایک جعلی پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ رجب بٹ اور دُرفشاں سلیم ایک دوسرے کو طویل عرصے سے پسند کرتے ہیں اور جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ یہ خبر تیزی سے وائرل ہوئی جس پر مداحوں میں حیرت اور تجسس کی لہر دوڑ گئی۔رجب بٹ ماضی میں بھی اپنی ذاتی زندگی، ناکام شادی اور مختلف سوشل میڈیا شخصیات کے ساتھ مبینہ تعلقات کے باعث خبروں میں رہ چکے ہیں۔ اسی پس منظر میں حالیہ افواہوں نے مزید توجہ حاصل کی، تاہم یہ دعویٰ کسی مستند ذریعے سے ثابت نہیں ہو سکا۔افواہ پھیلنے کے بعد رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل میں واضح کیا کہ ان کے اور دُرفشاں سلیم کے درمیان شادی یا تعلق سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر من گھڑت اور غیر مصدقہ خبریں پھیلانا ایک تشویشناک رجحان بنتا جا رہا ہے، جس سے گریز کرنا ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسی بے بنیاد افواہوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور عوام کو چاہیے کہ بغیر تصدیق کے کسی بھی خبر پر یقین نہ کریں۔