تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

یوٹیوبر رجب بٹ کا دعویٰ، گزشتہ سال ارب پتی بن گیا

یوٹیوبر رجب بٹ کا دعویٰ، گزشتہ سال ارب پتی بن گیا

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے پہلی بار اپنی مجموعی دولت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گزشتہ سال ارب پتی بن گئے تھے۔ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران میزبان نے رجب بٹ سے سوال کیا کہ آیا وہ کروڑ پتی ہیں یا ارب پتی؟ اس پر رجب بٹ نے پہلے میزبان سے پوچھا کہ کیا انہیں دونوں اصطلاحات کا فرق معلوم ہے، جس کے جواب میں ہاں ملنے پر انہوں نے کہا کہ الحمدللہ وہ گزشتہ سال ارب پتی بن گئے تھے۔رجب بٹ نے بتایا کہ ان کی مجموعی دولت 100 کروڑ پاکستانی روپے سے تجاوز کر چکی ہے اور وہ اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ مقام انہیں اچانک حاصل نہیں ہوا بلکہ اس کے پیچھے 12 سال کی مسلسل محنت، لگن اور جدوجہد شامل ہے۔واضح رہے کہ رجب بٹ پاکستان کے مقبول یوٹیوبرز میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے مختصر عرصے میں سوشل میڈیا پر نمایاں مقبولیت حاصل کی، جبکہ اپنی شاہانہ طرز زندگی، مہنگی گاڑیوں، قیمتی گھڑیوں، غیر ملکی دوروں اور پرتعیش تقریبات کے باعث بھی اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔رجب بٹ کی آمدن کا بڑا حصہ یوٹیوب، برانڈ تشہیری مہمات اور دیگر تجارتی سرگرمیوں سے حاصل ہونے کا بتایا جاتا ہے۔