تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

رجب بٹ نے درفشاں سلیم سے شادی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا

رجب بٹ نے درفشاں سلیم سے شادی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا

 لاہور( شوبز ڈیسک)یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ نے اداکارہ درفشاں سلیم سے منسوب شادی کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اداکارہ کے ساتھ کسی بھی نوعیت کا ذاتی تعلق نہیں ہے۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر دونوں شخصیات سے متعلق مبینہ شادی کی خبریں زیر گردش رہیں، تاہم ان دعوؤں کی کسی مستند ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ اس سے قبل بھی درفشاں سلیم کی جانب سے ان کی اسٹائلسٹ ان افواہوں کی تردید کر چکی تھیں، جبکہ رجب بٹ نے بھی اس معاملے پر واضح مؤقف اختیار کیا تھا۔ایک حالیہ انٹرویو میں، جو ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر تہمینہ شیخ کو دیا گیا، رجب بٹ نے کہا کہ درفشاں سلیم ان سے سینئر ہیں اور اپنی فیلڈ میں باعزت مقام رکھتی ہیں، تاہم ان کے ساتھ ان کا کوئی ذاتی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ انہیں خود بھی اس افواہ کا علم سوشل میڈیا کے ذریعے ہوا، جب صارفین مسلسل ان سے اس بارے میں سوالات کرنے لگے۔ ان کے مطابق بغیر تصدیق کے خبریں پھیلانا ایک افسوسناک رویہ ہے۔رجب بٹ نے مزید وضاحت کی کہ انہوں نے فوری طور پر تردید اس لیے کی تاکہ درفشاں سلیم کو کسی قسم کی غیر ضروری پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، کیونکہ یہ خبر مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔