لاہور( شوبز ڈیسک)معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی سابق اہلیہ ایمان اسد نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی اور آزادانہ شروعات کا فیصلہ کرلیا، وہ جلد اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرانے والی ہیں۔ایمان کے بھائی عون شیخ نے سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بہن کا چینل آئندہ ایک سے دو روز میں تیار ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ایمان کو بھی پہلے کی طرح محبت اور بھرپور حمایت دیں۔ایمان اسد کو ماضی میں رجب بٹ کے خاندانی وی لاگز کے ذریعے خاصی شہرت ملی تھی، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ان کی ویڈیوز میں شرکت کم ہوگئی تھی۔اب اپنے ذاتی یوٹیوب چینل کے ذریعے ایمان اپنی پسند کے مطابق آزادانہ طور پر مواد تیار کرسکیں گی۔ تاہم چینل کا نام، پہلی ویڈیو اور مواد کی نوعیت سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔