لاہور( شوبز ڈیسک)معروف یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے، جب انہوں نے سوشل میڈیا پر بچوں کے جنسی استحصال جیسے سنگین معاملے سے متعلق نامناسب جملہ بطور مذاق استعمال کیا۔رجب بٹ ان دنوں مختلف ڈیجیٹل تخلیق کاروں کے ساتھ ٹک ٹاک پر براہ راست نشریات کررہے ہیں۔ ایک ایسے ہی لائیو سیشن میں انہوں نے زید علی کے چہرے کے تاثرات پر تبصرہ کرتے ہوئے بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق نامناسب جملہ کہا۔لائیو سیشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی تو صارفین نے اسے غیر حساس اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے رجب بٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انسٹاگرام پیج اعلان ٹوڈے نے بھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے جنسی استحصال جیسے سنگین جرم کو مذاق کا موضوع بنانا متاثرین کے دکھ اور صدمے کی شدت کو کم کرکے معاشرے میں ایسے جرائم کے حوالے سے بے حسی پیدا کرسکتا ہے۔