تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

راجپال یادیو کو دہلی ہائی کورٹ سے عارضی ضمانت، تہاڑ جیل سے رہائی کے بعد جذباتی بیان

راجپال یادیو کو دہلی ہائی کورٹ سے عارضی ضمانت، تہاڑ جیل سے رہائی کے بعد جذباتی بیان

نئی دہلی( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف مزاحیہ اداکارراجپال یادیو کودہلی ہائی کورٹ کی جانب سے عارضی ضمانت ملنے کے بعد تہاڑ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔جیل سے رہائی کے بعد راجپال یادیو نے میڈیا سے گفتگو میں پہلی بار اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں اور عدالت کا شکریہ ادا کیا۔اداکار کو تقریباً 9 کروڑ بھارتی روپے کے چیک باؤنس اور قرض کے تنازعے کے سلسلے میں قید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے دسمبر 2025 میں عدالت میں پیش ہونے کے بعد خود کو حکام کے حوالے کیا تھا۔عدالت نے مقدمے کی سماعت کے بعد انہیں 18 مارچ 2026 تک عارضی ضمانت دے دی ہے، جس کے تحت وہ حتمی فیصلے تک رہا رہ سکیں گے۔رہائی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے راجپال یادیو نے کہا کہ ان کا 30 سالہ فلمی کیریئر 2027 میں مکمل ہو جائے گا اور وہ آئندہ بھی لوگوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طویل سفر کے دوران پورا ملک اور بالی ووڈ ان کے ساتھ رہا، جس کی بدولت وہ تقریباً 200 سے 250 فلموں میں کام کر سکے۔اداکار نے مزید کہا، ’’اگر مجھے کسی الزام کا سامنا ہے تو میں اس کا جواب دوں گا اور عدالت میں مکمل طور پر پیش ہوں گا۔‘‘