تازہ ترین
میدویدیف تماشائی کو گیند لگنے پر نااہل،بیجنگ اوپن ورلڈکپ 2027: پاکستان، بھارت سمیت 10 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کرگئیں سلمان آغا کی ٹی ٹوئنٹی کپتانی ختم، ٹیم سے بھی باہر ہوگئے حیدرآباد کا نیاز اسٹیڈیم 20 سال کیلئے پی سی بی کے حوالے وزیراعظم کی سردیوں میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت ایل این جی فراہمی میں خدشات، حکومت کا قطر سے 3 کارگو لینے کا فیصلہ آئی ایم ایف کا صوبائی صحت، تعلیم اخراجات کا ہدف کم کرنے پر غور پاکستان کی 16 ممالک میں گوشت برآمد کرنے کی بنیاد قائم ہوگئی نائجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 32 افراد جاں بحق آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک برطانوی اڈے سے بی ون بمبار طیارے واپس بلا لیے گئے، وینس سرخی: ایران کی خلیجی ممالک کو خبردار، سرزمین حملوں کیلئے استعمال نہ ہونے دیں حکومت اور اپوزیشن میں 24 گھنٹوں میں مذاکرات کی امید، فواد چودھری اپنی چھت اپنا گھر، عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے پر جواب خیبرپختونخوا کی صورتحال، صدر اور وزیراعظم میں آج اہم مشاورت پرائیویٹ استاد
پاکستان خبر

راکھی ساونت گووندا کی پوجا میں ساتھی اداکارہ کے ہمراہ شرکت پر برہم

راکھی ساونت گووندا کی پوجا میں ساتھی اداکارہ کے ہمراہ شرکت پر برہم

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار گووندا کی اپنی نئی فلم ’’روپا‘‘ کی ساتھی اداکارہ کومل رانی کے ہمراہ پوجا میں شرکت پر راکھی ساونت نے ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی حمایت کردی۔راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر گووندا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اتنے اہم موقع پر وہ کسی دوسری لڑکی کو اپنے ساتھ کیسے لے جا سکتے ہیں، انہیں اپنی اہلیہ کے ساتھ جانا چاہیے تھا، جنہوں نے 40 سال ان کا ساتھ دیا اور بچوں کی پرورش کی۔راکھی نے کہا کہ وہ اب تک گووندا کا ساتھ دیتی رہی ہیں، تاہم اس معاملے میں ان کی حمایت نہیں کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گووندا کچھ بھی کرلیں، سنیتا آہوجا انہیں نہیں چھوڑیں گی۔واضح رہے کہ چند روز قبل گووندا اور کومل رانی نے ایک پوجا میں ایک ساتھ شرکت کی تھی، جبکہ اسی روز گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا بھی الگ سے اس تقریب میں شریک ہوئی تھیں۔