تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

رمشا خان نے بہن کی شادی میں کم نظر آنے کی وجہ بتادی

رمشا خان نے بہن کی شادی میں کم نظر آنے کی وجہ بتادی

کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستان کی سابق اداکارہ رمشا خان نے بہن علیشا خان کی شادی کی تقریبات میں اپنی کم موجودگی کی وجہ بتادی۔ علیشا کی شادی کی تقریبات سماجی ذرائع ابلاغ پر خاصی مقبول رہیں، تاہم رمشا اور ان کے شوہر اداکار خوشال خان کی عدم شرکت نے مداحوں کی توجہ حاصل کی۔رمشا خان صرف ایک تقریب میں شوہر کے ہمراہ دکھائی دیں، جہاں دونوں نے سادہ لباس کے ساتھ ماسک اور چشمے پہن رکھے تھے۔ٹی وی میزبان سے گفتگو میں رمشا نے واضح کیا کہ شوہر نے ان پر کوئی پابندی عائد نہیں کی۔ وہ اپنی مرضی سے کیمروں اور تشہیر سے دور رہنا چاہتی ہیں اور اپنے نام سے سماجی ذرائع ابلاغ پر تشہیر بھی پسند نہیں کرتیں۔میزبان کے مطابق رمشا اپنی موجودہ زندگی سے خوش ہیں اور نجی حیثیت میں زندگی گزارنا چاہتی ہیں، جس کا سب کو احترام کرنا چاہیے۔