تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

رمشا خان کی بہن کا انگریزی میں ’قبول ہے‘، ویڈیو وائرل

رمشا خان کی بہن کا انگریزی میں ’قبول ہے‘، ویڈیو وائرل

کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ رمشا خان کی بہن علیشا خان کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہی ہیں، تاہم نکاح کی ویڈیو سب سے زیادہ زیرِ بحث ہے۔دن کے وقت منعقد ہونے والی نکاح کی تقریب میں متعدد معروف شوبز شخصیات نے شرکت کی، جبکہ دلہن کی بہن رمشا خان اور ان کے شوہر اداکار خوشال خان خٹک کی عدم موجودگی بھی نمایاں رہی۔ابھی یہ واضح نہیں کہ دونوں تقریب میں شریک نہیں ہوئے یا ان کی تصاویر سامنے نہیں آسکیں۔ تاہم نکاح کے دوران علیشا خان نے روایتی ’قبول ہے‘ کے بجائے انگریزی میں اپنی رضامندی ظاہر کی۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کئی صارفین نے اس انداز پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ پاکستانی شادی میں نکاح کی رضامندی انگریزی زبان میں کیوں ظاہر کی گئی۔کچھ صارفین نے روایتی ’قبول ہے‘ کو زیادہ خوبصورت قرار دیا، جبکہ بعض نے تقریب کے انداز اور دلہن کے انگریزی لہجے پر بھی طنزیہ تبصرے کیے۔