تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

رانا ثناء اللّٰہ کی برانز میڈلسٹ باکسر فاطمہ زہرا سے ملاقات

رانا ثناء اللّٰہ کی برانز میڈلسٹ باکسر فاطمہ زہرا سے ملاقات

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) وزیر بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کامن ویلتھ گیمز 2026ء میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ یار محمد بھی موجود تھے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے فاطمہ زہرا کو شاندار کارکردگی پر انعامی رقم کا چیک پیش کیا۔وزیر بین الصوبائی رابطہ نے کہا کہ فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا، ان کی محنت، عزم اور عالمی سطح پر کامیابی قابلِ تحسین ہے۔پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی قومی باکسر کی کامیابی کو سراہتے ہوئے مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔