تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

رانی مکھرجی پیدائش پر پنجابی خاندان میں پہنچ گئی تھیں

رانی مکھرجی پیدائش پر پنجابی خاندان میں پہنچ گئی تھیں

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے انکشاف کیا ہے کہ پیدائش کے وقت وہ غلطی سے ایک پنجابی خاندان کے پاس پہنچ گئی تھیں، جبکہ اس خاندان کی نومولود بچی ان کی والدہ کے پاس پہنچا دی گئی تھی۔ایک انٹرویو میں رانی مکھرجی نے اپنے بچپن کا دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ پیدائش کے بعد نرسیں نومولود بچوں کو معمول کے معائنے کے لیے لے جاتی تھیں اور شناخت کے لیے ان پر ٹیگ لگائے جاتے تھے۔ اسی دوران وہ غلطی سے ایک پنجابی خاندان کے کمرے میں چلی گئی تھیں۔اداکارہ کے مطابق ان کی والدہ نے دوسری بچی کو دیکھتے ہی محسوس کرلیا کہ کچھ گڑبڑ ہے، کیونکہ بچی کی آنکھوں کا رنگ مختلف تھا۔ ان کی والدہ نے فوراً کہا کہ یہ ان کی بیٹی نہیں کیونکہ ان کی بیٹی کی آنکھیں بھوری ہیں، لہٰذا ان کی بچی کو تلاش کیا جائے۔بعد ازاں تلاش کے دوران معلوم ہوا کہ پنجابی خاندان کے پاس موجود بچی دراصل رانی مکھرجی تھیں۔ اس خاندان میں اس وقت آٹھویں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔رانی مکھرجی نے بتایا کہ مذکورہ خاندان کے افراد بعد میں بھی مذاقاً ان سے کہتے رہے کہ وہ دراصل پنجابی ہیں اور غلطی سے مکھرجی خاندان کا حصہ بن گئی تھیں۔واضح رہے کہ رانی مکھرجی 21 مارچ 1978 کو فلمساز اور ہدایتکار رام مکھرجی اور ان کی اہلیہ کرشنا مکھرجی کے ہاں پیدا ہوئی تھیں۔