تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

رنویر اور دپیکا نے بیٹی دعا کی دوسری سالگرہ منالی

رنویر اور دپیکا نے بیٹی دعا کی دوسری سالگرہ منالی

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے اپنی بیٹی دعا کی دوسری سالگرہ کے موقع پر خوبصورت خاندانی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔رنویر سنگھ نے انسٹاگرام پر تصاویر کا ایک خوبصورت مجموعہ جاری کیا، جس میں وہ اہلیہ دپیکا پڈوکون اور بیٹی دعا کے ہمراہ دکھائی دیے۔تصاویر کے ساتھ پیغام میں رنویر سنگھ نے لکھا کہ ننھی دعا کے ساتھ ان کے دل بھی مزید بڑے ہو رہے ہیں اور انہوں نے مداحوں کی دعاؤں پر شکریہ ادا کیا۔تصاویر میں دعا انتہائی خوش نظر آئیں اور مسکراتی و کھلکھلاتی دکھائی دیں۔ ننھی بچی نے شرٹ اور ٹراؤزر پہن رکھا تھا، جبکہ ان کے بالوں کو ربن سے مزین دو ہاف اپ پونی ٹیلز میں سجایا گیا تھا۔دپیکا پڈوکون بھی بیٹی کے ہمراہ تصاویر میں موجود تھیں۔ انہوں نے خوبصورت لیس والا لباس زیب تن کر رکھا تھا جبکہ ان کے چہرے سے خوشی عیاں تھی۔واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی پہلی ملاقات فلم گولیوں کی راس لیلا رام لیلا کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔ دونوں نے تقریباً 2012ء میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا۔کئی برس تک رفاقت میں رہنے کے بعد دونوں نے نومبر 2018ء میں اٹلی کے شہر لیک کومو میں شادی کرلی تھی۔8 ستمبر 2024ء کو رنویر اور دپیکا کے ہاں پہلی بیٹی دعا کی پیدائش ہوئی تھی، جبکہ اب یہ جوڑی اپنے دوسرے بچے کی آمد کی منتظر ہے۔