تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

رشمیکا مندانا نے فلمی دنیا میں دوبارہ واپسی کا اعلان کردیا

رشمیکا مندانا نے فلمی دنیا میں دوبارہ واپسی کا اعلان کردیا

ممبئی( شو بز ڈیسک)ابھرتی ہوئی اداکارہ رشمیکا مندانا نے صحتیابی کے بعد دوبارہ کام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔معروف اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں کو اپنی صحت سے آگاہ کرتے ہوئے چوٹ کے بعد آرام اور صحتیابی کے مرحلے کے بارے میں بتایا۔رشمیکا مندانا کو کچھ عرصہ قبل کولہے میں چوٹ لگی تھی، جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا، تاہم اب وہ صحتیاب ہوچکی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ جلد اپنے زیر التوا فلمی منصوبوں کی شوٹنگ کے لیے دوبارہ سیٹ پر پہنچیں گی اور کیمرے کے سامنے واپسی کے لیے انتہائی پُرجوش ہیں۔انہوں نے اپنے جذباتی پیغام میں کہا کہ اگرچہ وہ کام پر واپس جانے کے لیے بے حد خوش ہیں، تاہم گھر میں ملنے والا آرام، سکون اور اپنے پیاروں کے ساتھ گزارا ہوا وقت بھی انہیں بہت یاد آئے گا۔