تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

رشمیکا مندانا کا مختلف زبانوں میں کام کرنے کا دلچسپ انکشاف

رشمیکا مندانا کا مختلف زبانوں میں کام کرنے کا دلچسپ انکشاف

ممبئی( شو بز ڈیسک)اداکارہ رشمیکا مندانا کا فلمی سفر تیلگو اور ہندی کے ساتھ کناڈا اور تامل سنیما تک پھیل چکا ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ مختلف زبانوں میں کام کرنا کبھی باقاعدہ منصوبہ بندی کا حصہ نہیں تھا بلکہ حالات انہیں ایک زبان کی فلم سے دوسری زبان کی طرف لے جاتے رہے۔کرناٹک کے ضلع کوڈاگو سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ اداکارہ کے مطابق زبان نے ان کے لیے کبھی پیشہ ورانہ رکاوٹ پیدا نہیں کی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ان کی مادری زبان کوڈاوا ٹک کی اپنی کوئی باقاعدہ فلمی صنعت موجود نہیں۔رشمیکا نے بتایا کہ وہ خود کو کوڈاوا سمجھتی ہیں اور کوڈاوا ٹک بولتی ہیں، اسی پس منظر کے باعث مختلف زبانیں انہیں اجنبی محسوس نہیں ہوتیں بلکہ وہ ہر زبان کو اپنائیت سے قبول کرتی ہیں۔اپنے کیریئر کے بارے میں اداکارہ نے کہا کہ ابتدا میں ان کے مداح، جنہیں وہ اپنا خاندان قرار دیتی ہیں، انہیں تیلگو فلم میں کام کرنے کا مشورہ دیتے تھے، بعد میں ہندی فلموں کے حوالے سے بھی ایسی ہی باتیں سننے کو ملیں۔ یوں ایک کے بعد دوسری زبان میں کام کے مواقع ملتے گئے اور ان کا فلمی سفر وسیع ہوتا چلا گیا۔اپنے لہجے سے متعلق ردعمل پر رشمیکا نے کہا کہ ان کیلئے اہم بات یہ ہے کہ اگر ان سے کسی مخصوص زبان میں سوال کیا جائے تو وہ اسی زبان میں جواب دے سکیں۔ ان کے مطابق دنیا کے مختلف حصوں سے آنے والے ناظرین کا احترام کرنے کا یہ ایک طریقہ ہے۔اداکارہ نے کہا کہ وہ فلموں میں اپنے لہجے سے متعلق غیر ضروری بحث کو اہمیت نہیں دیتیں، ان کی توجہ کردار اور اداکاری کے ساتھ انصاف کرنے پر رہتی ہے۔ ان کے بقول ایک اداکارہ کی ذمہ داری سیٹ پر اچھی کہانی پیش کرنا ہے، جس کے بعد وہ گھر واپس آجاتی ہیں۔رشمیکا کا کہنا تھا کہ ہر فلم کے آغاز پر انہیں یقین ہوتا ہے کہ پوری ٹیم اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاکر کچھ خاص تخلیق کرنے کیلئے موجود ہے۔ وہ اپنی توجہ کام پر مرکوز رکھتی ہیں اور ہر کردار میں بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلم کی کامیابی یا حتمی نتیجہ کسی ایک فرد کی محنت کا نہیں بلکہ منصوبے سے وابستہ تمام افراد کی مشترکہ کوشش اور توانائی کا حاصل ہوتا ہے۔ اسی لیے وہ دوسروں کے کام میں مداخلت کے بجائے اپنی ذمہ داری پر توجہ دیتی ہیں اور اپنی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتی ہیں۔