تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے مسلسل حادثات، جنگی تیاریوں پر سوالات اٹھ گئے

بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے مسلسل حادثات، جنگی تیاریوں پر سوالات اٹھ گئے

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) نئی دہلی میں بھارتی فضائیہ کے جنگی طیاروں کے بار بار پیش آنے والے حادثات نے عالمی سطح پر تشویش اور تنقید کو جنم دیا ہے۔بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق آسام کے ضلع جوروہاٹ میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ اے این-32 حادثے کا شکار ہو گیا، اور ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لینڈنگ کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ نے بھی اس حادثے کی تصدیق کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک بھارتی فضائیہ کے 11 جنگی طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔دفاعی ماہرین کے مطابق مسلسل حادثات بھارتی فضائیہ کی تیاریوں اور تکنیکی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا رہے ہیں، جبکہ ان واقعات سے اس کی اندرونی انتظامی اور تکنیکی کمزوریوں کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بار بار ہونے والے یہ حادثات نہ صرف دفاعی نظام کے لیے تشویشناک ہیں بلکہ عالمی سطح پر اس کی ساکھ پر بھی اثر ڈال رہے ہیں۔