تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

گیس سبسڈی نظام پر نظرثانی، یکساں قیمتوں کی تجویز

گیس سبسڈی نظام پر نظرثانی، یکساں قیمتوں کی تجویز

کراچی( کامرس ڈیسک) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی اور اصلاحاتی اقدامات کا جائزہ لیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر نے بورڈ کو ادارے کی مالی پائیداری بہتر بنانے اور انتظامی مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ گیس سبسڈی کے موجودہ طریقہ کار اور قیمتوں کے مختلف درجوں پر دوبارہ غور ضروری ہے، جبکہ تمام صارفین کیلئے منصفانہ یکساں نرخ کی طرف بڑھنا چاہیے۔ کم آمدنی والے طبقات کو ہدفی سماجی تحفظ کے ذریعے سہارا دیا جائے۔اجلاس میں سوئی سدرن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ گیس کی ترسیلی و تقسیمی نظام میں بہتری آئی ہے اور گیس کے غیر شمار شدہ استعمال میں 57 فیصد کمی ہوئی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کے الیکٹرک، صنعتی صارفین اور کھاد بنانے والے کارخانوں کیلئے گیس کی بندش نہیں ہورہی، جبکہ گھریلو صارفین کو روزانہ تین مرتبہ گیس فراہم کی جارہی ہے۔وفاقی وزیر نے بلوچستان میں گیس کی فراہمی سے متعلق مسائل فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے گیس چوری، تکنیکی خرابیوں اور بنیادی ڈھانچے کی رکاوٹیں دور کرنے پر زور دیتے ہوئے بورڈ کو عملی کارکردگی، آمدنی کی وصولی اور وسائل کے مؤثر استعمال پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔علی پرویز ملک نے کہا کہ گیس چوری اور نقصانات میں کمی ادارے کی مالی مضبوطی کیلئے ضروری ہے۔ ایک سال سے گیس کے نرخ نہیں بڑھائے گئے اور گیس کے گردشی قرضے میں اضافے کو تقریباً روک دیا گیا ہے۔ حکومت عالمی بینک کے تعاون سے گیس کے شعبے میں جامع اصلاحات پر بھی کام کررہی ہے۔