لاہور ( سپورٹس ڈیسک) سابق بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی کے ساتھ ان کی دوستی اور باہمی احترام اب بھی قائم ہے، تاہم دونوں پہلے کی نسبت کم ملتے ہیں۔ روہت کے مطابق دونوں نے تقریباً ایک ہی وقت میں بین الاقوامی کرکٹ شروع کی اور ماضی میں مسلسل دوروں کے باعث ہر چند روز بعد ملاقات ہوجاتی تھی، لیکن اب دونوں زیادہ وقت اپنے گھروں میں گزارتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں آج بھی ایک دوسرے کے کھیل پر مشورہ دیتے اور اچھی کارکردگی کو سراہتے ہیں۔