تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

رونالڈو نے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کیوں چھوڑا؟

رونالڈو نے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کیوں چھوڑا؟

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ چھوڑنے کی وجہ سے متعلق وضاحت جاری کردی ہے، جس کے بعد نئے ہیڈ کوچ جارج جیسس کے ساتھ ان کے اختلافات کی اطلاعات بھی گردش کرنے لگیں۔رونالڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ کوچ کی پریس کانفرنس اور پرتگالی فٹبال فیڈریشن کے صدر سے ہونے والی گفتگو کے بعد انہوں نے کیمپ سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔فٹبالر کا کہنا تھا کہ مناسب وقت آنے پر وہ پرتگال کے عوام کو اپنے فیصلے کی وجوہات سے آگاہ کریں گے۔یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ناروے کے خلاف نیشنز لیگ کے میچ میں رونالڈو کو کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا تھا۔دوسری جانب نئے ہیڈ کوچ جارج جیسس نے اس سے قبل کہا تھا کہ رونالڈو اور ان کے درمیان کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، تاہم انہوں نے یہ تسلیم کیا تھا کہ رونالڈو ان کے فیصلے سے خوش نہیں تھے۔رونالڈو کیمپ چھوڑ چکے ہیں، جس کے باعث پرتگال کو آئندہ نیشنز لیگ کے مقابلوں میں اپنے کپتان کے بغیر میدان میں اترنا ہوگا۔ پرتگالی فٹبال فیڈریشن کے مطابق باقی کھلاڑی معمول کے مطابق اپنی تیاری جاری رکھیں گے۔