تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

میسی کے الوداع پر رونالڈو کا جذباتی پیغام، حریف کو خراجِ تحسین

میسی کے الوداع پر رونالڈو کا جذباتی پیغام، حریف کو خراجِ تحسین

 لاہور ( سپورٹس ڈیسک) ارجنٹائن کے عظیم فٹبالر لیونل میسی کے شاندار بین الاقوامی سفر کے اختتام پر پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے بھی انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔میسی نے بینن کے خلاف ارجنٹائن کی 3-0 سے کامیابی میں ایک گول اسکور کرنے کے علاوہ دو گولز میں معاونت کی۔ ان کے بین الاقوامی سفر کے اختتام پر بیونس آئرس کے مونومینٹل اسٹیڈیم میں 85 ہزار سے زائد شائقین نے انہیں جذباتی انداز میں الوداع کہا، جہاں موسیقی، خصوصی خراجِ تحسین اور ڈرون شو بھی پیش کیا گیا۔الوداعی تقریب کے بعد رونالڈو نے میسی کی انسٹاگرام پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے میسی نے جو مقام حاصل کیا، وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے ارجنٹائن کیلئے میسی کی کامیابیوں کو بھی سراہا۔میسی اور رونالڈو نے دو دہائیوں سے زائد عرصے تک عالمی فٹبال پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور طویل عرصے تک دونوں کا ایک دوسرے سے موازنہ ہوتا رہا۔ اب دونوں اپنے کیریئر کے آخری مرحلے میں ہیں، جس کے باعث شائقین کیلئے ان کی غیر معمولی کھیل کیریئر سے لطف اندوز ہونا زیادہ اہم قرار دیا جارہا ہے۔