لاہور ( سپورٹس ڈیسک)العین کے ہاتھوں ایشین چیمپئنز لیگ ایلیٹ کے افتتاحی میچ میں النصر کی صفر کے مقابلے میں 4 گول سے شکست کے بعد کوچ اینج پوسٹیکوگلو اور ایک صحافی کے درمیان کرسٹیانو رونالڈو سے متعلق سوال پر تلخ بحث ہوگئی۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا رونالڈو کی ٹیم میں شمولیت واقعی النصر کیلئے فائدہ مند ثابت ہورہی ہے؟ رپورٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ پرتگالی اسٹار کے بغیر النصر نے بہتر کھیل پیش کیا اور زیادہ کامیابیاں حاصل کیں۔کوچ اینج پوسٹیکوگلو نے اس رائے سے اختلاف کرتے ہوئے رونالڈو کا دفاع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی بھرپور محنت کررہے ہیں اور رونالڈو سمیت اہم کھلاڑی اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔رونالڈو کی حالیہ کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے صحافی نے کہا کہ پرتگالی کھلاڑی نے گزشتہ تین میچز میں کچھ نہیں کیا، جس پر کوچ نے جواب دیا کہ اگر ایسا ہے تو پھر رونالڈو کے گولوں کی تعداد کیا ہے؟رونالڈو نے رواں موسم کے ابتدائی تین میچز میں دو گول کیے تھے، تاہم اس کے بعد کے چار مقابلوں میں ان کے نام صرف ایک گول رہا۔العین کے خلاف میچ میں النصر نے گول پر صرف تین شاٹس لگائے، جبکہ رونالڈو نے گیند کو 29 مرتبہ چھوا۔