تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر سے متعلق افواہیں تیز، اداکارہ کا دلچسپ ردعمل وائرل

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر سے متعلق افواہیں تیز، اداکارہ کا دلچسپ ردعمل وائرل

لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ دونوں کے تعلقات ماضی میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہے، کچھ عرصہ ساتھ رہنے کے بعد علیحدگی ہو گئی تھی۔ہانیہ سے بریک اپ کے بعد عاصم اظہر کی اداکارہ میرب علی سے منگنی ہوئی، جبکہ ہانیہ عامر نے خود کو اس معاملے پر خاموش رکھا۔ تقریباً تین برس بعد عاصم کی منگنی ختم ہو گئی اور اب دونوں فنکاروں کے دوبارہ قریب آنے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔حالیہ دنوں میں ان کے مبینہ تعلق اور ممکنہ شادی کی منصوبہ بندی سے متعلق خبریں بھی سامنے آئی ہیں، تاہم ہانیہ عامر ان قیاس آرائیوں کو ہلکے پھلکے انداز میں لیتی دکھائی دیتی ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالات کے دلچسپ اور شرارتی جوابات دے کر توجہ حاصل کرتی رہتی ہیں۔حال ہی میں ایک تقریب کے دوران جب ان سے ان کے پسندیدہ گلوکار کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا، ’’کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں عاصم اظہر کا نام لوں؟‘‘ ان کا یہ جملہ سنتے ہی محفل میں قہقہے گونج اٹھے۔اداکارہ کا یہ مختصر مگر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور صارفین اس پر مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔