تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

لیونل میسی کے والد کی صحت سے متعلق افواہیں، خاندان کی وضاحت سامنے آ گئی

لیونل میسی کے والد کی صحت سے متعلق افواہیں، خاندان کی وضاحت سامنے آ گئی

ارجنٹینا( سپورٹس ڈیسک)ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر Lionel Messi کے والد خورخے میسی کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا اور بعض حلقوں میں گردش کرنے والی افواہوں پر ان کے خاندان نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔خاندان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خورخے میسی اس وقت صحت کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں اور وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ تاہم ان کی حالت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ان کی صحت کے حوالے سے پھیلائی جانے والی غیر مصدقہ خبریں اور قیاس آرائیاں افسوس ناک ہیں، کیونکہ یہ ایک نجی خاندانی معاملہ ہے جسے غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔خاندان نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ غیر تصدیق شدہ معلومات پر توجہ نہ دیں اور ان کی نجی زندگی کا احترام کریں۔