تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایپل کے سمارٹ رنگ کی افواہیں گردش میں

ایپل کے سمارٹ رنگ کی افواہیں گردش میں

کیلفورنیا( ویب ڈیسک)ایپل ایک اسمارٹ رنگ تیار کرنے پر کام کر رہی ہے، جسے ممکنہ طور پر "آئی رنگ" کا نام دیا جا سکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ منصوبہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کی تیاری کا عمل جاری ہے، تاہم اسمارٹ رنگ کی خصوصیات، ڈیزائن یا متوقع پیشی کی تاریخ کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔حالیہ مہینوں میں یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ ایپل مصنوعی ذہانت سے لیس اسمارٹ چشموں، اسمارٹ لاکٹ اور کیمروں سے مزین ایئرپوڈز پرو پر بھی کام کر رہی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی پہننے کے قابل جدید آلات کی اپنی مصنوعات کی فہرست کو مزید وسعت دینا چاہتی ہے۔اگر ایپل اسمارٹ رنگ متعارف کراتی ہے تو اسے اس شعبے میں سام سنگ کے گلیکسی رنگ، اوورا رنگ اور الٹرا ہیومن رنگ ایئر جیسے موجودہ حریفوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔تاہم ایپل کے اسمارٹ رنگ سے متعلق تمام معلومات فی الحال غیر مصدقہ افواہوں پر مبنی ہیں اور کمپنی کی جانب سے اس منصوبے کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔