تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

روسی ہیکرز پر بلیو اسکائی اکاؤنٹس ہیک کر کے یوکرین مخالف پروپیگنڈا پھیلانے کا الزام

روسی ہیکرز پر بلیو اسکائی اکاؤنٹس ہیک کر کے یوکرین مخالف پروپیگنڈا پھیلانے کا الزام

 لاہور( ویب ڈیسک)ایک نئی تحقیق اور رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روسی ہیکرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم بلیو اسکائی پر سینکڑوں اکاؤنٹس ہیک کر کے انہیں جعلی خبروں اور پروپیگنڈا مواد کی تشہیر کے لیے استعمال کیا۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق اپریل سے اب تک تقریباً دو ہزار ایسی پوسٹس ہٹائی جا چکی ہیں، جو مختلف وقفوں سے سامنے آتی رہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سرگرمیاں آن لائن گمراہ کن معلومات پھیلانے کی روسی مہم میں ایک نئے اور زیادہ جارحانہ مرحلے کی نشاندہی کرتی ہیں، جس کا مقصد یوکرین کے حق میں عوامی رائے کو متاثر کرنا بتایا جا رہا ہے۔کلیمسن یونیورسٹی کے میڈیا فارنزکس ہب کے ڈائریکٹر ڈیرن لنول کے مطابق روسی ہیکرز اپنی حکمتِ عملی مسلسل تبدیل کر رہے ہیں، جہاں پہلے فرضی اکاؤنٹس اور من گھڑت مواد استعمال ہوتا تھا، اب ہیک کیے گئے حقیقی اکاؤنٹس کے ذریعے مواد پھیلایا جا رہا ہے۔تحقیقی گروپ ’ڈی ٹیم‘ نے ان سرگرمیوں کا تعلق ماسکو میں قائم کمپنی سوشل ڈیزائن ایجنسی سے جوڑا ہے، جس پر پہلے بھی آن لائن پروپیگنڈا اور غلط معلومات پھیلانے کے الزامات عائد کیے جا چکے ہیں۔