تازہ ترین
دھاندلی کی باریک وارداتوں کی ماہر پیپلز پارٹی خود دھاندلی کا شور مچا رہی ہے: مریم نواز آزاد کشمیر کو کسی صورت مقبوضہ کشمیر نہیں بننے دیا جائے گا: بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر احتجاج کے پیچھے بھارتی سرپرستی رکھنے والے عناصر موجود ہیں: خواجہ آصف راولاکوٹ میں مسلح عناصر کے خلاف سکیورٹی آپریشن جاری جاپان زلزلہ، ہلاکتیں 13 تک پہنچ گئیں، امدادی کارروائیاں جاری نیتن یاہو کے دورہ امریکا پر واشنگٹن میں احتجاج جنگ اور پابندیوں کے باوجود ایرانی معیشت برقرار ٹرمپ کا نیتن یاہو پر تنقید، جنگ میں الجھانے کا الزام نئے مالی سال کیلئے دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ روپے مقرر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 2 ڈالر سے زائد بڑھ گئیں آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے کیلئے گندم درآمد کرنے کا فیصلہ ایک کروڑ ایرانی ریال کے نوٹوں کا پیکٹ تقریباً 4 ہزار 500 سے 5 ہزار پاکستانی روپے میں دستیاب شاہد آفریدی کراچی کے حالات پر تشویش میں مبتلا فاطمہ ثناء دی ہنڈریڈ کھیلنے انگلینڈ روانہ بھارتی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ریان ٹن ڈوشیٹے مستعفی پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں میدان میں اترے گی
پاکستان خبر

بھارتی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ریان ٹن ڈوشیٹے مستعفی

بھارتی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ریان ٹن ڈوشیٹے مستعفی

ممبئی( سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ریان ٹن ڈوشیٹے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جبکہ وہ اب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریان ٹن ڈوشیٹے نے انگلینڈ میں موجودگی کے دوران بھارتی کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا، تاہم ان کے استعفے کی باضابطہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے ساتھ ان کا معاہدہ جولائی 2024 سے جولائی 2026 تک تھا، جو رواں ماہ مکمل ہو چکا ہے۔ریان ٹن ڈوشیٹے نے راہول ڈریوڈ کے بعد گوتم گمبھیر کے ہیڈ کوچ مقرر ہونے پر بھارتی ٹیم کے معاون عملے میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ ٹیم کے لیے بیٹنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں اہم ذمہ داریاں انجام دیتے رہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے دور میں بھارت نے 2025 کا ایشیا کپ جیتا اور 2026 میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دفاع بھی کیا، تاہم ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کو مشکلات کا سامنا رہا۔رپورٹس کے مطابق بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ اپنی سرزمین پر نیوزی لینڈ کے خلاف 3-0 اور جنوبی افریقا کے خلاف 2-0 سے ٹیسٹ سیریز بھی گنوا دی۔واضح رہے کہ ریان ٹن ڈوشیٹے اس سے قبل کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں اور 2012 اور 2014 میں آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔