کراچی ( شو بز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ صبا فیصل ایک بار پھر طلاق سے متعلق اپنے بیان کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صبا فیصل نے کہا کہ ماضی میں خاندان میں کسی کی طلاق ہو جاتی تو گھر والے تین ماہ تک سوگ کی کیفیت میں رہتے تھے۔اداکارہ کے مطابق طلاق یافتہ خاتون کے والد بھی لوگوں کا سامنا کرنے سے گریز کرتے تھے، تاہم وقت کے ساتھ معاشرتی رویوں میں تبدیلی آئی ہے۔صبا فیصل نے کہا کہ آج کے دور میں طلاق معمول بنتی جا رہی ہے، یہاں تک کہ بعض خواتین اپنی سہیلیوں کو بتاتی ہیں کہ طلاق کو کئی ماہ گزر چکے ہیں اور ذہنی سکون حاصل کرنے کیلئے وہ بیرونِ ملک سے واپس آئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور حالات تشویش ناک رخ اختیار کرتے جا رہے ہیں۔اداکارہ کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آئے اور بعض صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔