تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

صبا فیصل پاکستان کی بڑی اسٹار ہیں، خیالات پر ٹرول نہ کریں، یاسر حسین

صبا فیصل پاکستان کی بڑی اسٹار ہیں، خیالات پر ٹرول نہ کریں، یاسر حسین

کراچی ( شو بز ڈیسک) پاکستانی اداکار، پروڈیوسر اور میزبان یاسر حسین نے کہا ہے کہ سینئر اداکارہ صبا فیصل ملک کی بڑی اسٹار ہیں، اس لیے انہیں ان کے خیالات کی بنیاد پر سوشل میڈیا پر تنقید اور ٹرولنگ کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔یاسر حسین اپنے بے باک مؤقف اور متنازع بیانات کے باعث اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں شوبز انڈسٹری کے مختلف معاملات اور اپنے ساتھی فنکاروں کے بارے میں کھل کر اظہارِ خیال کیا۔گفتگو کے دوران یاسر حسین نے صبا فیصل کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین فنکارہ ہیں، جو امیر اور غریب دونوں طبقوں سے تعلق رکھنے والے کرداروں کو بخوبی نبھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ان کے مطابق صبا فیصل نہ صرف خوب صورت ہیں بلکہ اسکرین پر ان کی موجودگی بھی ناظرین کو متاثر کرتی ہے۔ہدایت کار یاسر حسین کا کہنا تھا کہ صبا فیصل کو ان کے خیالات کی وجہ سے غیر ضروری طور پر تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے، کیونکہ وہ پاکستان کی بہترین فنکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سینئر فنکاروں کے لیے سوشل میڈیا کے بدلتے ہوئے رجحانات کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرنا بعض اوقات مشکل ہوتا ہے، تاہم صبا فیصل کو ان کے متنازع بیانات کے بجائے ان کی اداکاری اور فنی خدمات کے حوالے سے یاد رکھا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ صبا فیصل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں اور اپنی اداکاری کے باعث خاصی مقبولیت رکھتی ہیں۔ تاہم خواتین سے متعلق ان کے بعض بیانات اور خیالات پر انہیں اکثر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔