تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

صحیفہ جبار خٹک کا منفرد انداز، آبائی علاقے کے دورے کی تصاویر وائرل

صحیفہ جبار خٹک کا منفرد انداز، آبائی علاقے کے دورے کی تصاویر وائرل

 اسلام آباد( شوبز ڈیسک)پاکستان کی مشہور ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار خٹک ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کے باعث خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ڈرامہ بھول، لوگ کیا کہیں گے، رفتہ رفتہ، مورے پیا اور بیٹی میں اپنی اداکاری سے پہچان بنانے والی صحیفہ حال ہی میں اپنے آبائی علاقے کے دورے کے دوران آف وائٹ رنگ کا مردانہ کرتا شلوار اور مختصر بالوں کے ساتھ ایک مختلف انداز میں نظر آئیں۔اداکارہ نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’اپنی جڑوں سے دوبارہ جڑنا ایک خوبصورت احساس ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ انسان چاہے دنیا میں کتنی ہی کامیابیاں حاصل کر لے، اپنے شہر اور لوگوں سے وابستگی ہمیشہ برقرار رہتی ہے۔صحیفہ جبار خٹک نے اپنے دورے کے دوران مقامی لوگوں کی محبت، دعوتوں اور پرتپاک استقبال کو بھی سراہا۔