تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ آمد، خفیہ اکاؤنٹ کا راز بھی کھل گیا

سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ آمد، خفیہ اکاؤنٹ کا راز بھی کھل گیا

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان نے کئی برس تک خفیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ استعمال کرنے کے بعد بالآخر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر باضابطہ طور پر اپنی موجودگی کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار طویل عرصے سے انسٹاگرام پر ایک خفیہ اکاؤنٹ کے ذریعے سرگرم تھے، تاہم اب انہوں نے اپنا سرکاری اکاؤنٹ متعارف کروا دیا ہے۔سیف علی خان نے اپنا اکاؤنٹ ’سیف علی خان پٹودی‘ کے نام سے بنایا ہے، جس پر انہوں نے اپنی ذاتی کتب گاہ سے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔فی الحال ان کے سرکاری اکاؤنٹ پر صرف ایک پوسٹ موجود ہے، جبکہ ان کے اکاؤنٹ کو فالو کرنے والی واحد شخصیت ان کی اہلیہ اور اداکارہ کرینہ کپور ہیں۔واضح رہے کہ تقریباً دو برس قبل ’ہندوستان ٹائمز‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سیف علی خان نے بتایا تھا کہ انہیں انسٹاگرام دیکھنے میں زیادہ دلچسپی نہیں۔ ان کے مطابق، ان کے فون میں انسٹاگرام کی ایپ موجود تھی اور وہ ایک خفیہ اکاؤنٹ بھی استعمال کرتے تھے، جسے کبھی کبھار دیکھ لیتے تھے، تاہم انہیں اس میں کوئی خاص لطف محسوس نہیں ہوتا تھا۔