تازہ ترین
جنگلاتی آگ بجھانے کیلئے خودکار ڈرونز کی آزمائش پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر
پاکستان خبر

صائمہ نور کی فٹنس تبدیلی، مداحوں نے قرار دیا ایور گرین

صائمہ نور کی فٹنس تبدیلی، مداحوں نے قرار دیا ایور گرین

 لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صائمہ نور کی فٹنس میں نمایاں تبدیلی اور بھرپور توانائی سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں 58 سالہ صائمہ نور کو اسکواٹس، کیٹل بیل سوئنگز اور دیگر سخت ورزشیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر صارفین نے ان کی جسمانی طاقت، اسٹیمنا اور صحت مند طرزِ زندگی کو سراہا ہے۔دیگر ویڈیوز میں اداکارہ کو ایک سیلون کا دورہ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا، جہاں ان کے وزن میں واضح کمی نمایاں ہے۔مداحوں نے صائمہ نور کو ہمیشہ جوان نظر آنے والی شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کی فٹنس کی تعریف کی، جبکہ کچھ صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیوز اتنی متاثر کن ہیں کہ بظاہر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ محسوس ہوتی ہیں۔اسی دوران اداکارہ کے پرانے انٹرویو کلپس بھی دوبارہ مقبول ہو گئے، جن میں انہوں نے اپنی صحت اور فٹنس کے حوالے سے بات کی تھی۔صائمہ نور نے بتایا تھا کہ ایک وقت میں انہیں محسوس ہوتا تھا کہ ان کا وزن بڑھ گیا ہے، جس کے بعد انہوں نے اپنی صحت بہتر بنانے کے لیے طرزِ زندگی میں بڑی تبدیلیاں کیں۔