تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

سوہائے علی ابڑو نے علیحدگی کی افواہوں کی تردید کر دی

سوہائے علی ابڑو نے علیحدگی کی افواہوں کی تردید کر دی

لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے اپنے شوہر شہزار محمد سے علیحدگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر یہ چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ سوہائے علی ابڑو اور ان کے شوہر کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے، تاہم اداکارہ نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔انہوں نے اپنی تازہ پوسٹ میں شوہر اور بیٹی کے ساتھ خوشگوار لمحات کی تصاویر شیئر کیں جن میں یہ خاندان ایک خوش و خرم انداز میں نظر آ رہا ہے۔ اداکارہ نے اپنے شوہر کو ’’بہترین والد‘‘ اور ایک ’’خاص انسان‘‘ قرار دیتے ہوئے ان کے لیے محبت بھرے جذبات کا اظہار بھی کیا۔یہ تصاویر سامنے آنے کے بعد علیحدگی سے متعلق افواہیں دم توڑ گئیں جبکہ مداحوں نے اس جوڑے کے لیے نیک خواہشات اور محبت بھرے پیغامات کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ سوہائے علی ابڑو نے مارچ 2021 میں سابق کرکٹر سلیم محمد کے بیٹے شہزار محمد سے شادی کی تھی۔ اس جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے۔شادی کے بعد اداکارہ نے کچھ عرصے کے لیے شوبز سرگرمیوں سے وقفہ لیا تھا، تاہم 2024 میں ڈرامہ ’’جینٹلمین‘‘ کے ذریعے دوبارہ اسکرین پر واپسی کی۔ اس وقت وہ مختلف ٹی وی اور شوبز منصوبوں میں مصروف ہیں۔