تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

ماضی بھول کر نئی زندگی شروع کرو،سلمان خان کا سہیل کو مشورہ

ماضی بھول کر نئی زندگی شروع کرو،سلمان خان کا سہیل کو مشورہ

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے بھائی سہیل خان کی طلاق پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے سہیل کو ماضی کے تعلق سے نکل کر آگے بڑھنے اور دوبارہ زندگی میں خوشیاں تلاش کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ایک رئیلٹی شو کی حالیہ قسط میں سلمان خان اور سہیل خان کے درمیان جذباتی گفتگو ہوئی، جس میں دونوں بھائیوں نے سہیل اور ان کی سابق اہلیہ سیما سجدیہہ کی ازدواجی زندگی اور علیحدگی پر بات کی۔سلمان خان نے کہا کہ ہر رشتے میں مشکلات اور اختلافات آتے ہیں، اصل فیصلہ یہ ہوتا ہے کہ انسان ان مسائل کا سامنا کرتے ہوئے رشتہ برقرار رکھنا چاہتا ہے یا الگ راستہ اختیار کرتا ہے۔انہوں نے سہیل سے کہا کہ وہ خود کو ضرورت سے زیادہ قصوروار نہ سمجھیں، کیونکہ انہوں نے بھی رشتہ بچانے کی پوری کوشش کی اور سیما نے بھی اپنی طرف سے کوشش کی، مگر بعض اوقات حالات انسان کے حق میں نہیں ہوتے۔سلمان خان نے سیما سجدیہہ کے ایک انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے رشتے کو ایک وقت کے بعد مشکل اور نقصان دہ قرار دیا تھا، تاہم ہر شادی شدہ جوڑے کے درمیان اختلافات ہوتے ہیں، اہم بات یہ ہے کہ ان کا حل کیسے نکالا جاتا ہے۔بالی ووڈ اسٹار نے مزید کہا کہ سہیل نے جتنی کوشش کرنی تھی وہ کر چکے، اب بہتر ہے کہ وہ نئی زندگی کی جانب بڑھیں۔ انہوں نے یہ بھی یاد کیا کہ سہیل اور سیما کی محبت کے ابتدائی دنوں میں جب سہیل نے شادی کا فیصلہ بتایا تھا تو وہ فلم ہم دل دے چکے صنم کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔واضح رہے کہ سہیل خان اور سیما سجدیہہ کی شادی 1998 میں ہوئی تھی، تاہم دونوں کے درمیان 2022 میں طلاق ہوگئی۔ سابق جوڑے کے دو بیٹے نروان اور یوہان ہیں۔