ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے سماجی رابطوں کی دنیا میں ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے اپنا باضابطہ یوٹیوب چینل متعارف کرا دیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 60 سالہ اداکار نے انسٹاگرام کی کہانی پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے نئے یوٹیوب چینل کا اعلان کیا۔سلمان خان نے ویڈیو کے ساتھ تحریر کیا کہ ’’ابتدا سے شروع کرتے ہیں، یہ میرا باضابطہ یوٹیوب چینل ہے، جہاں ہر طرح کا مواد دستیاب ہوگا۔‘‘اداکار کے نئے چینل کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی اور صرف 11 گھنٹوں میں اس کے صارفین کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ذرائع کے مطابق سلمان خان نے اپنے چینل پر ابتدائی طور پر 10 مختصر ویڈیوز بھی جاری کی ہیں، تاہم انہوں نے تاحال یہ واضح نہیں کیا کہ مستقبل میں چینل پر کس نوعیت کا مواد پیش کیا جائے گا۔